برطانیہ سے ترکی کی اس ملک کو امداد پر اظہارِ تشکر

ترکی نے 2 بار فوجی طیاروں کے ذریعے برطانیہ کو ہنگامی ضرورت کے حامل طبی سازو سامان کو روانہ کیا ہے

1404946
برطانیہ سے ترکی کی اس ملک کو امداد پر اظہارِ تشکر

برطانیہ  نے کورونا وائرس کے خلاف نبرد آزما ہونے کے لیے ملک میں ضرورت ہونے والے طبی سازو سامان کی امداد پر ترکی  سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

برطانیہ کے یورپی امور کے ذمہ دار وزیر ِ مملکت وینڈی مورٹون نےٹویٹر  پیغام میں لکھا ہے کہ ترک  نائب وزیر ِ خارجہ  فاروق قائمق جی   سے ’’بار آور ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے‘‘۔

برطانوی وزیر نے اس ملاقات کے دوران صفِ اول پر خدمات ادا کرنے والے شعبہ طب کے ملازمین کے لیے حیاتی اہمیت کے حامل پی پی ای سازو سامان کی امداد اور برطانوی شہریوں کی ملک واپسی  کے حوالے سے  امداد و تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تجارتی امور کے ذمہ دار وزیر ِ ممالکت گریک ہینڈز نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے  ترکی سے اظہار تشکر کیا ہے اور   ترک سفیر امیت یالچن سے ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

خیال رہے کہ ترکی نے برطانیہ کو وبا کے خلاف جنگ کے لیے دو بار طبی سازو سامان بطور امداد روانہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں