ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 376 ہو گئی: وزیر صحت
وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے کہا کہ کوویڈ ۔19 سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 117 مزید ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں ، اس طرح اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 376 ہوگئی
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 376 ہو گئی۔
سائنس کمیٹی سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں ، وزیر صحت فخرالدین قوجہ نے کہا کہ کوویڈ ۔19 سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 117 مزید ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں ، اس طرح اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 376 ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اسی عرصے میں 37 ہزار 535 ٹیسٹ کئے گئے تھے اور 3 ہزار 83 نئی تشخیص کی گئیں۔
دوسری جانب صحت یاب ہوئے افراد کی تعداد بھی ایک ہزار 559 رہی جس کے بعد مجموعی تعداد 16 ہزار 477 ہو چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے اقدامات پر عمل درآمد ہو رہا ہے جانی نقصان میں کمی واقع ہو رہی ہے ہوتی ہے اور دستیاب اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وبا کنٹرول میں ہے۔
متعللقہ خبریں
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا
صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات
صدر ایردوان، جنہوں نے اپنی چھٹیاں موعلا کے ضلع مارمارس میں گزاریں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بودرم پہنچے