وزیر چاوش اولو کی بیرون ملک ترک سفیروں اور مستقل نمائندوں سے ٹیلی کانفرس

’’ہم ہمیشہ اپنے  ہم وطنوں کے ساتھ ہیں،  اس کٹھن  دور میں  بڑی  دلی لگی کے ساتھ خدمات ادا کرنے والے تمام تر محنت کشوں کا شکر گزار ہوں۔‘‘

1403186
وزیر چاوش اولو کی بیرون ملک ترک سفیروں اور مستقل نمائندوں سے ٹیلی کانفرس

وزیر ِ خارجہ  میولود چاوش اولو  نے ترکی کے بیرون ِ ملک میں بھاری تعداد میں سفیروں  اور مستقل مندوب سے  کورونا کے اثرات کے حوالے سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے بات چیت کی۔

جناب چاوش اولو نے  اس رابطے  کے حوالے سے ٹویٹر  پر  اپنا پیغام شیئر کیا۔

مغربی یورپ، مشرق وسطی، شمالی افریقہ، شمالی و جنوبی امریکی ممالک کے نمائندو ں سے کورونا وائرس کے  علاقوں پر اثرات  پر غور کیے جانے کا ذکر کرنے والے ترک وزیر کا کہنا ہے کہ ’’ہم ہمیشہ اپنے  ہم وطنوں کے ساتھ ہیں،  اس کٹھن  دور میں  بڑی  دلی لگی کے ساتھ خدمات ادا کرنے والے تمام تر محنت کشوں کا شکر گزار ہوں۔‘‘

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیر  چاوش اولو نے علاوہ ازیں بیرون ِ ملک کے ترک شہریوں کی صورتحال ، ان کی ضروریات اور دفتر ِ خارجہ کے عملے کی صحت کے حوالے سے تازہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔



متعللقہ خبریں