ترک تعاون اور کوآرڈینیشن ایجنسی نے پچاس ہزار سرجیکل ماسک جنوبی پنجاب کے قرنطینہ سینٹر کےحوالے کردیے

50 ہزار سرجیکل ماسک جنوبی پنجاب میں موجود قرطینہ سنٹرز میں کام کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف اور سینٹری ورکرز کی کورونا سے بچاو کے لئے چیف ریلیف کمشنر پنجاب ڈیزاسسٹر مینجمینٹ اتھارٹی جناب بابر حیات تارڑ کے حوالے کر دئیے

1400073
ترک تعاون اور کوآرڈینیشن ایجنسی نے پچاس ہزار سرجیکل ماسک جنوبی پنجاب کے قرنطینہ سینٹر کےحوالے کردیے

ترکی  نے کورونا وائرس کی وبا  کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں  دنیا بھر  میں امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا  ہوا ہے۔

اس سلسلے میں ترک تعاون اور کوآرڈینیشن ایجنسی ( تیکا) نے چند روز قبل راولپنڈی شہر میں منعقد ہونے والی تقریب میں   50 ہزار سرجیکل ماسک پاکستان کے قومی امدادی ادارےپاکستان بیت المال   (PBM کے حوالے کیے ۔ 

آج لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے گورنر پنجاب کے ہمراہ ترک حکومت کی جانب سے ملنے والے 50 ہزار سرجیکل ماسک جنوبی پنجاب میں موجود قرطینہ سنٹرز میں کام کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف اور سینٹری ورکرز کی کورونا سے بچاو کے لئے چیف ریلیف کمشنر پنجاب ڈیزاسسٹر مینجمینٹ اتھارٹی جناب بابر حیات تارڑ کے حوالے کر دئیے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر پنجاب ڈاکٹر اختر ملک بھی موجود تھے۔



متعللقہ خبریں