"کورونا متاثرین کے لیے امید کی کرن"صحت یاب ڈاکٹر اپنا پلازمہ بطور عطیہ دیں گے

بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ڈاکٹر خورشاد دیمیر نے اپنا پلازمہ بطور عطیہ ترک ہلال احمر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ متاثرین کے علاج میں معاون بنے گا

1393191
"کورونا متاثرین کے لیے امید کی کرن"صحت یاب ڈاکٹر اپنا پلازمہ بطور عطیہ دیں گے

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ڈاکٹر خورشاد دیمیر کا پلازمہ بطور عطیہ کورونا  وائرس کے مریضوں کے  علاج میں امید کی کرن بنےگا۔

ترک ہلال احمر کے صدر کرم کینیک  کے مطابق، اس پلازمہ کا حصول دارالحکومت انقرہ میں واقع  ہلال امر کے بلڈ بینک میں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ  ہمارا ادارہ  امیون پلازمہ کے علاج کے لیے یومیہ سات سو پچاس  عدد پلازمہ  حاصل کرنے کا اہل ہے، ہم کورونا  سے صحت یاب ہونے والے تمام افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ چودہ دن مکمل ہونے کے بعد ہم سے رجوع کرتے ہوئے پلازمہ کا عطیہ دیں تاکہ مریضوں کی جان بچانے میں مدد مل سکے۔

 

 



متعللقہ خبریں