عالمی وبا کے المیہ کے دوران پوری دنیا جھڑپوں اور تنازعات سے باز آجائے، ترک وزیر خارجہ

متعلقہ  بین الاقوامی  تنظیموں، مالی اداروں اور طبی سازو سامان کی فراہمی کے معاملات میں موثر کردار اپنے سر لینا ہو گا

1390615
عالمی وبا کے المیہ کے دوران پوری دنیا جھڑپوں اور تنازعات سے باز آجائے، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نےعالمی برادری سےدنیا بھر میں جھڑپوں کے خلاف ڈائیلاگ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جناب چاوش اولو نے دی واشنگٹن پوسٹ  کے لیے قلم بند کردہ مقالے میں  لکھا ہے کہ کورونا  وائرس نے انٹارٹیکا کے علاوہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،  وبا سے جانی نقصان اور متاثرین کی تعداد میں سرعت سے اضافہ ہور ہا ہے، جس کے عالمی معیشت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہونے اور اس کے طویل المدت ہونے  کی توقعات قوی ہونی شروع ہو گئی ہیں۔

پہلی ترجیح بنی نو انسانوں کا تحفظ اور صحت ہونے  کے  کی توضیح کرنے والے چاوش اولو کا کہنا ہے کہ’عالمی سربراہان نے اس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں باہمی معاونت قائم کرنے اور عالمی معیشت کے تحفظ  سمیت  تجارتی پابندیوں کے خاتمے کی ضمانت دی  ہے، ہم حال ہی میں منعقدہ جی۔20 کے اجلاس کے اعلامیہ کی  حمایت کرتے ہیں۔‘

ترکی سمیت متعدد ممالک کی جانب سے وبا کے خلاف وسیع پیمانے کی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے چاوش اولو نے لکھا ہے کہ تا ہم  اس ضمن میں انفرادی کوششیں  ناکافی ثابت ہوں گی لہذا متعلقہ  بین الاقوامی  تنظیموں، مالی اداروں اور طبی سازو سامان کی فراہمی کے معاملات میں موثر کردار اپنے سر لینا ہو گا۔

انہوں نے کووڈ۔19 وبا کے پھیلنے والے ان ایام میں عالمی جیو پولیٹک  رقابت اور سیاسی تنازعات کے کوئی معنی نہ رکھنے  کی وضاحت کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ’’ ہم عالمی برادری کو مشرق وسطی سمیت تمام تر اختلافات  کو ایک طرف چھوڑنے، جھڑپوں کا سد باب کرنے اور سنجیدہ طریقے سے ڈائیلاگ اور باہمی مصالحت کی جستجو کرنے  کی دعوت دیتے ہیں۔‘‘

انہوں نے اس جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے کہ آج عالمی سربراہان نے عالمی وبا کے معاملے میں آج لیے گئے فیصلوں کے ساتھ در اصل عالمی نظام کے مستقبل کا تعین کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں