وزیر صحت فخر الدین  قوجہ کی ڈاکٹروں کے ساتھ ویڈیوکانرنس کے ذریعے ترکی کی طبی صورتِ حال پر بات چیت

وزارت کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کورونا  وائرس کی وباء دنیا  اور تر کی کے لیے خطرے کا باعث ہے اور  اس مشکل دور  میں سب سے  بھاری  ذمہ داریاں طبی شعبے سے منسلک  افراد پر عائد ہوتی ہیں

1389164
وزیر صحت فخر الدین  قوجہ کی  ڈاکٹروں کے ساتھ  ویڈیوکانرنس کے ذریعے ترکی کی طبی صورتِ حال پر  بات چیت

وزیر صحت فخر الدین  قوجہ  نے ڈاکٹروں اور طبی  شعبے سے منسلک  افراد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے مریضوں کے  علاج معالجے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کورونا  وائرس کی وباء دنیا  اور تر کی کے لیے خطرے کا باعث ہے اور  اس مشکل دور  میں سب سے  بھاری  ذمہ داریاں طبی شعبے سے منسلک  افراد پر عائد ہوتی ہیں۔

وزیر صحت  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  طبی شعبے کے کارکن جن کی تعداد   ایک لاکھ ہے  ترکی کی  سب سے بڑی طاقت ہے ۔

"انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کو کس قدر مشکلا حالا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، آپ ایک  طرف ، جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کورونا وائرس  میں مبتلا مریضوں کا علاج جتنی جلد شروع کردیں گے اس  قدر جلد  اس پر قابو پانے میں مدد ملے گے اور مریضوں کو انتہاِہ نگہداشت  کے یونٹ میں داخل ہونے  سے بچایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ  اسپتالوں میں 24 ملین جراحی ماسک ، 30 لاکھ سے زیادہ این 95 ، ماسک ، 10 لاکھ سے زائد حفاظتی سوٹ اور عنیکیں  تقسیم  کی گئی ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹروں نے وزیر قوجہ  کو  اپنے  اپنے  ہسپتالوں میں  کوویڈ 19 مریضوں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کیں اور   طبی سامان اور حفاظتی سازو سامان  کی  کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہونے سے بھی آگاہ کیا اور  وزیر قوجہ کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں علاج کےطریقہ کار ، ادویات کے استعمال ،  انتہائی نگہداشت کے عمل سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔



متعللقہ خبریں