صدر ایردوان کی ترکی بھر میں فنڈ جمع کرنے اور قومی یکجتی کی مہم

انہوں نے کہا کہ وہ سات ماہ کی اپنی تنخواہ  اس مہم  میں عطیہ دیتے  ہوئے اس  قومی یکجہتی مہم کا باقاعدہ آغا کررہے ہیں۔ کابینہ کے اجلاس کے دوران وزراء نے بھی اس مہم کے لئے اپنے اپنی امداد ینے کا اعلان کیا

1388289
صدر ایردوان کی ترکی بھر میں  فنڈ جمع کرنے اور قومی یکجتی کی مہم

صدر ایردوان نے ترکی بھر میں  "  ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں"کے زیر عنوان  قومی   یکجہتی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کیا۔

انہوں نے  اپنے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا  کو اپنی  لپیٹ میں  لینے  والی  نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19)   کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے  متاثر ہونے والے  کم آمدنی والے افراد کی امداد کے لیے ترکی بھر میں  "  ہم ایک دوسرے کے لیے خود ہی کافی ہیں"کے زیر عنوان  قومی   یکجہتی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سات ماہ کی اپنی تنخواہ  اس مہم  میں عطیہ دیتے  ہوئے اس  قومی یکجہتی مہم کا باقاعدہ آغا کررہے ہیں۔

کابینہ کے اجلاس کے دوران وزراء نے بھی اس مہم کے لئے اپنے اپنی امداد ینے کا اعلان کیا   اور انہوں نے کہا کہ اب  ہمیں  کاروباری افراد اور مخیر حضرات سے  بھی بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لینے  کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بلدیاتی کونسلروں کے توسط سے  اس مہم میں جمع کردہ رقوم کو  محتاج افراد تک پہنچانے  کو یقینی بنائیں گے۔  

انہوں نے کہا کہ

"کوئی وائرس ہماری اتحاد ، یکجہتی ، بھائی چارے سے زیادہ مضبوط نہیں ہے۔"انہوں نے کہا کہ  ترکی کی صحت کا بنیادی ڈھانچہ ، اہلکار، ادویات اور طبی سازو سامان  اور  انتہائی نگہداشت کے یونٹس کے لحاظ سے ہم   کئی ایک ممالک سے بہت بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کورونا وائرس  کے ترکی میں پھیلاو کے پہلے روز ہی سے علمی کونسل کی سفارشات کے عین مطابق ، صحت کی بحالی کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ملک میں  تمام غذائی اجناس  پیدا ہونے کی وجہ سے اپنے سٹاک  پر بھروسہ کرتے ہوئے  تمام  سپلائی کو یقینی بنا رہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات ریاست کے قوم کے شانہ بشانہ ہونے کا مظہر ہے۔ کوئی بھی بیماری ہمارے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے۔ کوئی بھی خطرہ  ہمیں  اپنے  اہداف کے حصول سے  نہیں  ہٹا سکتا ہے  کیونکہ  ہم سب " ترکی" ہیں ۔  



متعللقہ خبریں