ترکی: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 37 ہو گئی

بیماری کے خطرے کو اپنے گھروں میں نہ لے کر جائیں۔ گھر میں رہیں۔ گھر میں رہنا ممکن ہے: وزیر صحت فخر الدین کھوجا

1383737
ترکی: کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 37 ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 672 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 293 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود مزید 7 اموات واقع ہو گئی ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "آپ وباء کے حلقہ اثر سے باہر نہیں ہیں۔ روزمرّہ زندگی کی رفتار کو کم کریں۔ بیماری کے خطرے کو اپنے گھروں میں نہ لے کر جائیں۔ گھر میں رہیں۔ گھر میں رہنا ممکن ہے"۔

واضح رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت تک اموات کی تعداد 37 اور مریضوں کی تعداد ایک ہزار 529 ہے۔



متعللقہ خبریں