ہیومن رائٹس تنظیم نے ترکی کی حمایت کر دی
ترکی۔یونان سرحد پر درپیش انسانی بحران کی وجہ سے یونان ایک تواتر سے ترکی کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے، الزام تراشیاں کر رہا ہے اور مہاجرین پر تشدد کر رہا ہے: ہیومن رائٹس
![ہیومن رائٹس تنظیم نے ترکی کی حمایت کر دی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/e531/86fb/2acb/5e7323af184cf.jpg?time=1718873935)
انقرہ کے مہاجرین کے لئے اپنے سرحدی چوکیاں کھولنے کے بعد ترکی۔یونان سرحد پر درپیش تناو کے بارے میں ہیومن رائٹس تنظیم نے جامع رپورٹ اور جائزہ تیار کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی۔یونان سرحد پر درپیش انسانی بحران کی وجہ سے یونان ایک تواتر سے ترکی کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے ، الزام تراشیاں کر رہا ہے اور مہاجرین پر تشدد کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یونان سکیورٹی فورسز اور نامعلوم افراد نے سرحد پر مہاجرین کو حراست میں لیا ، تشدد کا استعمال کیا، مہاجرین پر جنسی حملے کئے ، انہیں بے لباس کیا اور ترکی واپس بھیجا ہے ۔
دوسری طرف سرحد پار کرنے کے لئے اپنی باری کے منتظر بیٹھے مہاجرین پر یونان کی طرف سے کل بھی آنسو گیس پھینکی گئی۔
جنگلاتی علاقے میں جمع مہاجرین نے اچانک دریائے آردا کے قریب سے یونانی سرحد کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔
ہزاروں مہاجرین کو دیکھ پر یونانی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کر دی اور گیس بم پھینکے۔
آنسو گیس سے مہاجرین کی کثیر تعداد متاثر ہوئی ہے۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718873935)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا
![صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7680/6199/8634/6673c85490891.jpg?time=1718873935)
صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات
صدر ایردوان، جنہوں نے اپنی چھٹیاں موعلا کے ضلع مارمارس میں گزاریں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بودرم پہنچے