ترکی کی طرف سے سوڈان کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت

ترکی دوست اور برادر ملک سوڈان کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہے اور سوڈان میں عبوری مرحلے  کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھے گا: وزارت خارجہ

1375436
ترکی کی طرف سے سوڈان کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت

ترکی نے سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں عبوری دور کا امن و استحکام کی فضاء میں جاری  رہنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سوڈان میں وزیر اعظم عبداللہ حمدوک  کو ہدف بنا کر کئے گئے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترکی دوست اور برادر ملک سوڈان کے ساتھ اتحاد کی حالت میں ہے اور سوڈان میں عبوری مرحلے  کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھے گا"۔

واضح رہے کہ سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک پر کل دارالحکومت خرطوم میں بم سے قاتلانہ حملہ کیا گیا جس سے وہ بخریت بچ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں