اسد انتظامیہ نے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی تو آپریشن دوبارہ شروع ہو جائے گا: ایردوان

ہمارا واحد مقصد ہمارے ملک میں موجود اور سرحدوں پر بیٹھے شامیوں کی بحفاظت گھروں کو واپسی کے لئے موزوں ماحول پیدا کرنا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1374231
اسد انتظامیہ نے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی تو آپریشن دوبارہ شروع ہو جائے گا: ایردوان

ترکی کے صدر  رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ بشار الاسد انتظامیہ نے ادلب سے متعلق ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی تو آپریشن دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

صدر ایردوان نے 8 مارچ عالمی یومِ نسواں کی مناسبت سے استنبول خلیج کنوینشن سینٹر میں "ترکی کی دلیر عورتیں" کے عنوان سے منعقدہ  پروگرام سے خطاب کیا۔

خطاب میں ادلب سے متعلق روس کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن سے ترکی کا شام کی زمین پر قبضے جیسا کوئی مقصد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا واحد مقصد ہمارے ملک میں موجود 3.6 لاکھ شامیوں اور سرحد پر بیٹھے ڈیڑھ لاکھ ادلب کے باشندوں کی بحفاظت گھروں کو واپسی کے لئے موزوں ماحول پیدا کرنا ہے۔

صدر ایردوان  نے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ نے روس کے ساتھ ہمارے سمجھوتے کو خراب کرنے کی کوشش کی تو ہم دوبارہ اور بھرپور شکل میں ان ظالموں پر چڑھائی کر دیں گے۔ ہم نے یہ معاہدہ صرف زیادہ خونریزی  کئے بغیر ادلب بحران کو حل کرنے کے لئے کیا ہے۔


ٹیگز: #ادلب

متعللقہ خبریں