ترک فوجیوں کی شہادت کے بعد اسد قوتوں کے خلاف سخت جوابی کاروائی
2 ٹینک، ایک طیارہ شکن توپ اور فوجی سازو سامان کے حامل ایک گودام کو تباہ کر دیا گیا
1357773
ترک وزارت ِ دفاع نے اطلاع دی ہے کہ شامی علاقے ادلیب میں ملکی انتظامیہ کے 51 عناصر کو بے بس کر دیا گیا ہے۔
دفترِ دفاع نے گزشتہ روز 5 ترک فوجیوں کی شہادت کے بعد علاقے میں جاری فوجی کاروائیوں کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ "ادلیب میں اسدقوتوں کے 51 عناصر کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ 2 ٹینک، ایک طیارہ شکن توپ اور فوجی سازو سامان کے حامل ایک گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے تو ایک ٹینک پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز ہونے والے حملے کا جواب دیتے ہوئے ایک 100 سے زائد شامی فوجیوں کو عدم فعال بنا دیا گیا تھا۔
وتوں