صدر ترکی کا یوکیرین میں سرکاری خیر مقدم

صدر ِ ترکی کی ہمراہی وزیر قانون عبدالحمید گل، وزیر خزانہ بیرات البائراک، وزیر ِ تجارت رخسار پیک جان، محکمہ اطلاعات کے  چیئرمین فخرالدین آلتون اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کر رہے ہیں

1352345
صدر ترکی کا یوکیرین میں سرکاری خیر مقدم

صدر رجب طیب ایردوان ترکی۔یوکرائن اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کونسل کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کے لئے آج یوکرائن  کے سرکاری دورے کے لئے روانہ ہوں گے۔

یوکیرینی دارالحکومت کیف میں صدر ولا دیمر زیلنسکی نے صدرِ ترکی کا سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا۔

بعد ازاں بلمشافہ مذاکرات  شروع ہو گئے۔

اس دورے میں صدر ِ ترکی کی ہمراہی وزیر قانون عبدالحمید گل، وزیر خزانہ بیرات البائراک، وزیر ِ تجارت رخسار پیک جان، محکمہ اطلاعات کے  چیئرمین فخرالدین آلتون اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کر رہے ہیں۔

ترکی وزارت مواصلات  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان  اور یوکرائن کے صدر ولادی میر زلنسکی  کی زیر صدارت اور متعلقہ وزراء کی شرکت سے دارالحکومت کیف میں متوقع  کونسل اجلاس  میں دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر تمام تفصیلات کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

دورے کی مناسبت سے صدر ایردوان کریمیا کے تاتار ترک النسل شہریوں کے صورتحال پر بھی تبادلہ خیالات کریں گے علاوہ ازیں  یوکرائن کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات  میں  فروغ کے لئے تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

صدر ایردوان اور یوکرائن کے صدر زلنسکی  کی ترکی۔یوکرائن ٹریڈ  فورم میں کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقات  کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں