ترک مسلح افواج کا کارگو طیارہ 42 ترک باشندوں کو چین سے نکال کر ترکی لا رہا ہے

اس طیارے  میں  42 ترک باشندوں سمیت ،  آذربائیجان ، جارجیا اور البانیہ کے شہری  بھی سوار ہیں ۔  طبی عملے پر مشتمل ترک ٹیم کے  نے تمام افراد  کا ایک ایک کرکے طبی جائزہ لینے کے بعد  طیارے میں سوار کیا ہے

1351233
ترک مسلح افواج کا کارگو طیارہ 42 ترک باشندوں کو چین سے نکال کر ترکی لا رہا ہے

ترک مسلح افواج کا  کارگو طیارہ چین کے شہر  ووہان میں پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ س انخلا کیے جانے والے اپنے باشندوں کو لے کر واپس ترکی کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

اس طیارے  میں  42 ترک باشندوں سمیت ،  آذربائیجان ، جارجیا اور البانیہ کے شہری  بھی سوار ہیں ۔  طبی عملے پر مشتمل ترک ٹیم کے  نے تمام افراد  کا ایک ایک کرکے طبی جائزہ لینے کے بعد  طیارے میں سوار کیا ہے۔

طیارے کے داخلی راستے پر مسافروں  کو خاص قسم کے  لباس   پہنائے گئے۔

وزیر صحت فخر الدین  کوجہ نے طیارے کے چین  سے واپس ترکی روانہ پونے پر  ایک بیان جاری کیا ہے۔

جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے دل پوری دنیا  کے ساتھ دھڑکتے رہیں گے  ہم ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ ہمیں اپنے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے اور مسلح افواج کے ممبروں پر فخر ہے جو ہمارے شہریوں  اور دیگر ممالک کے باشندوں کی مدد کے لئے دوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  چھ افراد کے رضا کارانہ طور پر  وہاں ہی مقیم رہنے  جبکہ  42 مسافروں کی کل  ترکی کے طیارے میں سوار کیا گیا  اور ان سب کا طبی معاینہ کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ  ان میں سے کسی کو بھی کرونا وائرس لاحق نہیں ہے۔ تاہم ترکی واپسی پر  ان تمام مسافروں کو 14 دنوں کے لئے قرانطینہ میں رکھا جائے گا۔  

 

 

 



متعللقہ خبریں