ترکی- قپان -4 آپریشن جاری،دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ

بتایا گیا ہے کہ  باتمان اور دیار باقر جنیڈرمیری   کے  قپان 4 آپریشن   کے نتیجے میں  اب تک   دہشتگردوں کے  درجنوں ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں

1342700
ترکی- قپان -4 آپریشن جاری،دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ

ترکی میں  انسداد دہشت گردی   کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے  شروع کر دہ  قپان آپریشن     بلا تسلسل جاری ہے ۔

 دفتر داخلہ کی طرف سے    متعین کمانڈوز   ملکی دفاع   کی خاطر اپنی جانوں کی پروا کیے  بغیر  دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔

 باتمان اور دیار باقر جنیڈرمیری   کے  قپان 4 آپریشن   کے نتیجے میں  اب تک   دہشتگردوں کے  درجنوں ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں۔

  خفیہ غاروں     میں چھپائے 5 کلو گرام  دھماکہ خیز مواد  اور دیگر سازو سامان  کو بھی قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ    آپریشن کے دوران ایک غار سے  نعش بھی بازیاب کی گئی ہے جسے دہشتگردوں نے ہلاک کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں