ہم 2020 کی دہائی میں بھی کام کرنا اور ملک و ملّت کی خدمت کرنا جاری رکھیں گے: ایردوان

2010 کی دہائی میں ہم نے ملک و ملت  کی جو خدمت کی ہے اور جو تعمیرات کی ہیں ان میں نئی خدمات کے اور نئی تعمیرات کے اضافے کے لئے ہم  2020 میں بھی کام کرنا اور ملک و ملت کی خدمت کرنا جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

1332830
ہم 2020 کی دہائی میں بھی کام کرنا اور ملک و ملّت کی خدمت کرنا جاری رکھیں گے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم 2020 کی دہائی میں بھی کام کرنا اور اپنی ملّت کی خدمت کرنا جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے نئے سال کی مناسبت سے ٹویٹر پیج سے  بیان جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے سال 2020 کے ترک ملّت  اور پوری انسانیت  کے لئے امن و امان اور خوشحالی کا سال ہونے کی تمّنا کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ 2010 کی دہائی میں ہم نے ملک و ملت  کی جو خدمت کی ہے اور جو تعمیرات کی ہیں ان میں نئی خدمات کے اور نئی تعمیرات کے اضافے کے لئے ہم  2020 میں بھی کام کرنا اور ملک و ملت کی خدمت کرنا جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں "10 سال میں ہم نے کیا کچھ کیا ہے " کے عنوان سے ایک جدول بھی شئیر کیا ہے۔

اس جدول میں حالیہ 10 سالوں میں بنائے گئے  پُلوں، ائیر پورٹوں، بُلٹ ٹرینوں اور ذہنوں میں نقش ہو جانے والے دیگر فن پاروں کے ساتھ ساتھ مقامی اسلحے اور دفاعی سسٹموں کی پیداوار  اور ہینگروں میں جانے کی تاریخوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔


ٹیگز: #نئے سال

متعللقہ خبریں