وان جھیل میں تارکین  وطن سے لدی ايک کشتی ڈوبنے سے کم از کم سات تارکین وطن جان بحق

کشتی ڈوبنے کا يہ واقعہ وان جھیل  ميں جمعرات کی صبح پيش آيا۔ پانچ تارکین  جھیل ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ دو ہسپتال ميں دم توڑ گئے جبکہ 64 افراد  زندہ  کو بچا لیا گیا

1329939
وان جھیل میں تارکین  وطن سے لدی ايک کشتی ڈوبنے سے کم از کم سات تارکین وطن جان بحق
van golu gocmen teknesi1.jpg

وان جھیل میں تارکین  وطن سے لدی ايک کشتی ڈوبنے سے کم از کم سات تارکین وطن  ہلاک ہو گئے ہيں۔

کشتی ڈوبنے کا يہ واقعہ وان جھیل  ميں جمعرات کی صبح پيش آيا۔ پانچ تارکین  جھیل ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ دو ہسپتال ميں دم توڑ گئے جبکہ 64 افراد  زندہ  کو بچا لیا گیا۔

اس کشتی پر اکثريتی طور پر پاکستانی اور افغان تارکين وطن و مہاجرين سوار تھے۔ ايران کی سرحد کے پاس واقع اس علاقے سے  تارکین  وطن  عموماً پيدل راستہ طے کرتے ہيں۔ فی الحال يہ واضح نہيں کہ يہ تارکین وطن کشتی کے ذريعے کيوں سفر کر رہے تھے۔

وان گورنر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح 02.30-03.00 کے قریب جھیل وان کے ساحل پر واقع ایک علاقے میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ساحل کے سے ٹکڑا گئی ۔

خطے میں امدادی سرگرمیاں کا سلسلہ جاری ہے  جبکہ  عدالتی اور انتظامی تحقیقات کا آغاز  کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں