مشرقی بحیرہ روم میں ترک جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فطری حق ہے، وزیر خارجہ

ہم شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ضامن  ہیں۔ ہم نے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں

1319348
مشرقی بحیرہ روم میں ترک جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فطری حق ہے، وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ترکی  مشرقی  بحیرہ روم میں اپنے بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے لازمی تدابیر اختیار کرے گا۔

چاوش اولو نے اطالوی دارالحکومت روم میں کوریئر دیلا سیرا اخبار کو  انٹرویو میں مشرقی بحیرہ روم میں قبرص کے کھلے سمندر میں ترکی کی قدرتی وسائل تلاش کرنے کی سرگرمیوں  میں  طاقت کا استعمال کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "ہم شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ضامن  ہیں۔ ہم نے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ مخالف خریف کسی معاہدے کے حق میں نہیں۔ ہم قدرتی گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کے یکطرفہ نہ  کیے جانے اور اس کی آمدنی کی کمیشن کی  جانب سے منصفانہ تقسیم کی تجویز پیش کرتے ہیں۔  لیکن ہمارے فریق اس معاملے میں بات کرنے کے لیے ہی تیار نہیں ۔ ہم کسی سے جنگ کرنے کے حق میں نہیں تا ہم اپنے بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فطری حق ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں