ترکی کی چشمہ امن کاروائی مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی، قومی سلامتی کونسل

قبرص اور مشرقی بحیرہ روم سمیت  علاقائی  و عالمی معاملات پر  غور

1313259
ترکی کی چشمہ امن کاروائی مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی، قومی سلامتی کونسل

قومی سلامتی کونسل  نے اعلان کیا ہے کہ  ترک مسلح افواج کی شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقوں  میں جاری  چشمہ امن کاروائی مقاصد کے حصول تک  جاری رہے گی۔

قومی سلامتی کونسل کے کل کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں زور دیا گیا ہے کہ قومی اتحاد و یکجہتی  و ترکی کی بقا کے لیے خطرہ تشکیل دینے والی PKK /وائے پی جی، فیتو اور داعش سمیت تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اندرون و بیرون ِ ملک  جاری آپریشنز کے بارے میں کونسل کو آگاہی کرائی گئی ہے اور ان کاروائیوں پر جامع طور پر غور کیا گیا ہے۔

چشمہ امن کاروائی کا  ہر پہلو سے جائزہ لیے جانے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں  واضح کیا گیا کہ"خطے میں امن و استحکام کے ماحول کے قیام   کے سلسلے میں خدمات فراہم کرنے  والی اس کاروائی کو اصل مقاصد کے حصول تک پُر عزم طریقے سے جاری رکھے  جانے اور شہریوں کو نقصان نہ پہنچنے کے لیے ہر طرح کی  تدابیر اختیار کیے جانے   پر اجلاس میں زور دیا گیا ہے۔ "

قبرص اور مشرقی بحیرہ روم کے معاملات کے بھی  زیر غور آنے والے اجلاس  میں "قبرص اور مشرقی بحیرہ روم سمیت  علاقائی  و عالمی معاملات پر  غور  کرتے ہوئے اس حوالے سے بیرونی روابط اور سفارتی امور    پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

 

.



متعللقہ خبریں