ترکی: آج جمہوریہ ترکی کے بانی کی 81 ویں برسی منائی جا رہی ہے

جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتا ترک  کی 81 ویں برسی ملک بھر میں تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے

1303457
ترکی: آج جمہوریہ ترکی کے بانی کی 81 ویں برسی منائی جا رہی ہے
10 kasim anma1.jpg
10 kasim anma5.jpg
10 kasim anma4.jpg
10 kasim anma3.jpg
10 kasim anma2.jpg

آج، جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتا ترک  کی 81 ویں برسی ملک بھر میں تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں پہلی تقریب مزار اتاترک پر منعقد ہوئی۔

صدر جب طیب ایردوان کی زیر قیادت حکومتی وفد نے مزار اتا ترک پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور احتراماً خاموشی اختیار کی۔

یادگاری دفتر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جنگِ نجات کے چیف  کمانڈر ، جمہوریہ ترکی کے بانی اور پہلے صدر غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کو ان  کی 81 ویں برسی کے موقع پر ہم ایک دفعہ پھر رحمت  کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ اس ہزار سالہ جغرافیے کو ہمارا وطن بنانے کی جدوجہد میں شامل مرحوم اتاترک، ان کے ساتھیوں ، شہیدوں  اور غازیوں  کی یاد ملت کے دل میں ہمیشہ تازہ رہے گی۔ جمہوریہ ترکی ہمارے پاس مصطفیٰ کمال کی امانت ہے اور اسے تاابد قائم و دائم رکھنے اور مضبوط بنانے کے لئے ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ کام کرنا جاری رکھیں گے۔ اللہ غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی روح کو شاد کرے"۔

استنبول میں مصطفیٰ کمال کی جائے وفات دولما باہچے پیلس  میں بھی صبح سویرے سے زائرین کی آمد شروع ہو گئی۔

عظیم لیڈر کی وفات کے وقت  یعنی 9 بجکر 5 منٹ پر سائرن بجائے گئے اور ملک بھر میں عوام احتراماً  اپنی اپنی جگہ پر ٹھہر گئے۔ کچھ لمحات کے لئے زندگی رُک گئی۔

ملک کے سیاحتی مرکز کپادوکیہ میں سیاحوں کے لئے ہاٹ ائیر بالون ٹوئرز کے دوران بالونز کی ٹوکریوں پر ترک پرچم اور اتا ترک کی تصاویر لٹکائی گئیں۔

نو شہر کے سیاحتی علاقے گیورمے میں صبح سویر ے غبارے ہوا میں چھوڑے گئے جو تقریباً ایک گھنٹے تک پریوں کی چمنیوں کے اوپر سے ہوتے ہوئے آسمان کی طرف  بڑھتے رہے۔



متعللقہ خبریں