چشمہ امن  آپریشن کو انجام تک پہنچانے کے بارے میں  پرعزم ہیں: صدر ایردوان

ایردوان آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں عالمی ترک بزنس کونسل کے اجلاس میں شریک ہوئے ، جہاں انہوں نے  خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  "ہم نے تقریبا  40 سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی  اور ہمیں   اپنی تاریخ میں بہت سے واقعات کا تجربہ  بھی حاصل ہوا ہے

1287917
چشمہ امن  آپریشن کو انجام تک پہنچانے کے بارے میں  پرعزم ہیں:  صدر ایردوان
erdogan-aliyev.jpg

صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ  وہ چشمہ امن  آپریشن کو آخر انجام تک پہنچانے کے بارے میں  پرعزم ہیں ۔

انہوں  نے کہا کہ  ایک بار بلند  ہونے والا پرچم  کبھی سرنگوں نہیں ہوتا ہے۔  

ایردوان آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں عالمی ترک بزنس کونسل کے اجلاس میں شریک ہوئے ، جہاں انہوں نے  خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  "ہم نے تقریبا  40 سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی  اور ہمیں   اپنی تاریخ میں بہت سے واقعات کا تجربہ  بھی حاصل ہوا ہے۔ ۔ ہم نے اپنے اتحادیوں اور دوست ممالک کے مختلف کھیلوں اوت حیلوں بہانوں سے بھِی آگاہی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی دہشت گردی  کے دکھ و درد کو سب سے بہتر سمجھنے والے ملک کی حیثیت  رکھتا ہے۔  



متعللقہ خبریں