ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (تیکا) کی جانب سے کراچی میں  پروفیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح

ترک ادار برائے تعاون و باہمی روابط (تیکا) کراچی میں  پروفیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح

1284825
ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (تیکا) کی جانب سے کراچی میں  پروفیشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح

تعلیم سے بے بہر  افراد کے لیے  ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈی نیشن ایجنسی (تیکا ) نے کراچی میں  پروفیشنل ٹریننگ سینٹر  قائم کیا ہے۔

کراچی شہر میں منعقد ہونے والی  افتتاحی تقریب میں ترکی کے قونصلر جنرل  تولگا  اوچاک  اور تیکا کے کوارڈی نیٹر  ابراہیم کَترجی  کے علاوہ بڑی تعداد میں   شہر میں پیشہ ورانہ تربیت دینے والے  اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

قونصل جنرل اوچاک  نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ  ملکی     معیشت میں  یہ تربیتی مرکز اعلیٰ ماہرین   کو تربیت دینے میں بڑا نمایاں  کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  کراچی صنعت و تجارت کا د اہم مرکز  ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور  اس شہر کو باصلاحیت افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ تیکا کی کوششوں سے قائم ہونے والا  یہ  پیشوارانہ  ٹریننگ سینٹر کراچی کے  باصلاحیت افراد کی تربیت فراہم کرے گا۔  

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری   ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے  جسے دور کرنے کی ضرورت ہے  اور ترکی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنے تعاون کو جاری رکھے گا۔

تیکا  کراچی کوآرڈینیٹر کَترجی  نے اس موقع پر  کہا کہ  اس پیشہوارانہ ٹریننگ سینٹر سے تریبے حاصل کرنے والے کم اور درمیانی آمدنی والے خاندانوں کے لئے ملازمت کا حصول آسان ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ    پیشہ ورانہ تربیت کے لیے تیکا پاکستان کیے ساتھ تعاون کو  جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت  پاکستان سی کے ٹورازم اور ہوٹل منجمنٹ  انسٹیٹیوٹ  کے  gastronomy سیکشن کی از سر نو    تشکیل کا کام جاری ہے۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ترکی سے  آنے والے   شیف  ترک  کھانوں  سے متعلق    اپنے تجربات پاکستانی   شیف  کے ساتھ شیئر کریں گے۔

پروفیشنل ٹریننگ سینٹر ،  کمپیوٹر لیبارٹری  کی کلاسز میں  کال سینٹر کے نمائندوں  ، انوینٹری مینجمنٹ اور سیلز کنسلٹنسی جیسے شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم  کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں