شام کے شمال سے امریکی فوجیوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے: صدر ایردوان

ہم نے ایک فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ہم کسی رات اچانک پہنچ جائیں گے اور اس فیصلے پر پہلے دن والے عزم و ارادے کے ساتھ بدستور قائم ہیں۔ ہمارا دہشت گرد تنظیموں کے خطرات کو قبول کرنا ممکن نہیں ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1283103
شام کے شمال سے امریکی فوجیوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کے شمال سے امریکی فوجیوں کا انخلاء شروع ہو گیا ہے۔

دورہ سربیا کے لئے روانگی سے قبل انقرہ ایسین بوعا ائیر وپورٹ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں صدر ایردوان نے کل شام امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بعد جیسا کہ صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا انخلاء کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہاں کے دو طرفہ مخاطبین کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ کوئی نیا کام نہیں ہے صدر ٹرمپ  انخلاء کے احکامات  بہت پہلےجاری کر چکے تھے لیکن ان پر عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کو اسی عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

"ہم نے ایک فیصلہ کیا ہوا ہے کہ ہم کسی رات اچانک پہنچ جائیں گے اور اس فیصلے پر پہلے دن والے عزم و ارادے کے ساتھ بدستور قائم ہیں۔ ہمارا دہشت گرد تنظیموں کے خطرات کو قبول کرنا ممکن نہیں ہے"۔

صدر ٹرمپ کی طرف سے دورے کی دعوت کا جائزہ لیتے ہوئے بھی صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ایک قوی احتمال کے مطابق آئندہ مہینے کے پہلے نصف میں میں امریکہ کا دورہ کروں گا۔ بالمشافہ ملاقات میں معاملات کو زیادہ گہرائی سے دیکھنے ، ترکی۔امریکہ تعلقات پر اور علاقائی حالات  پر غور کرنے کا موقع ملے گا"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران زیرِ بحث آنے والے موضوعات میں سے ایک ایف۔35 جنگی طیاروں کا موضوع ہو گا۔ یہ مرحلہ بہت طول پکڑ گیا ہے۔ ہم نے ادائیگیوں میں کوئی تاخیر نہیں کی ۔ اس وقت تک 1.4 بلین ڈالر  ادا کئے جا چکے ہیں"۔



متعللقہ خبریں