ترک ادارہ براے تعاون و باہمی روابط (تیکا)کی سرگرمیوں میں پاکستانی طلبا کی گہری دلچسپی

ترک ادارہ براے تعاون و باہمی روابط  (تیکا) کےرضاکاروں نے اسلام آباد میں ترکی جمہوریہ کے سفیر احسان مصطفی' یورداکل سے ملاقات کی اور "پاک ترک تعلقات کی روشنی میں سفارتکاری" کے عنوان سے ہونے والے پروگرام میں شرکت کی

1281393
ترک ادارہ براے تعاون و باہمی روابط (تیکا)کی سرگرمیوں میں  پاکستانی طلبا کی گہری دلچسپی

ترک ادارہ براے تعاون و باہمی روابط (تیکا) کے "تجربات کا تبادلہ  2019"  پروگرام کے تحت ترکی کی مختلف يونیورسٹیوں سے 15 طلباء نے پاکستان میں تیکا کے منصوبوں اوران کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کےحصہ لیا-

 

ترک ادارہ براے تعاون و باہمی روابط  (تیکا) کےرضاکاروں نے اسلام آباد میں ترکی جمہوریہ کے سفیر احسان مصطفی' یورداکل سے ملاقات کی اور "پاک ترک تعلقات کی روشنی میں سفارتکاری" کے عنوان سے ہونے والے پروگرام میں شرکت کی۔ بعد ازاں اسلام آباد میں موجود معارف فاونڈیشن کے چک شہزاد کیمپس اور اناطولین خبرایجنسی کے دفاتر کا دورہ بھی کیا۔

 طلبا کے وفد نے اسلام آباد کے  دورے کے بعد تیکا کی پاکستان کے تاریخی شہر لاہور کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلیے لاہور میں عافییت گھر کا دورہ کیا اور150 بزرگ اور معزور افراد میں تحائف تقسیم کیۓ- اس کے بعد وفد نے یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ لاہور آفس کا دورہ کیا اور پاکستان میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ  کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

تیکا کے رضاکاروں نے غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے وابستہ  گرلز پرائمری سکول اور گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا اور تیکا کی طرف سے جاری تعمیراتی  سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ بعد ازاں طلباء نے تیکا  اسلام آباد اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوان، ثقافت اور امن کے موضو ع پر  ایک سمپوزیم  میں شرکت کی ۔

تیکا کے رضاکاروں نے پچھلے کچھ عرصے  سے پاکستان اور ہندوستان کے لیے اہمیت کی حامل  اور 1959 سے جاری  تاریخی واہگہ  سرحد  کی پرچم اتارنے کی تقریب  میں  بھی شرکت کی۔

تیکا کے رضاکاروں نے تیکا کی طرف   سے لاہور میں قائم  کیے  گئے  زین  کپڑے کی پراسیسنگ کے تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔ اس دورہ  کے دوران  رضاکاروں نے نہ صرف  تربیتی مرکز  کے متعلق معلومات حاصل کیں بلکہ پاکستان اور ترکی کی دوستی کا عکاس ایک زین کا تھیلا بھی خود تیار کیا۔

لاہور کے دورے کے بعد اسلام آباد لوٹنے والے تیکا کے رضاکاروں نے ہمارے ملک کے اسلام آباد میں سفیر  احسان مصطفیٰ یورداکل اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بیگم رضیہ سلطانہ یتیم خانہ  کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ اس یتیم خانہ کی مرمت  اور تزئین و آرائش حال ہی میں ترک ادارہ براۓ تعاون وباہمی روابط (تیکا) کی طرف سے کی گئ ہے۔ رضاکاروں نے اس دوران یتیم خانہ کی  تزئین و آرائش کے کاموں میں بھی حصہ لیا اور یہاں کے بچوں کے ساتھ مل کر  باغیچہ میں  ایک پودا لگایا۔ اسی دن شام کو تیکا کے رضاکاروں نے مسلم ہینڈز کے تعاون سے بین الاقوامی فٹ بال  ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے  بے گھر بچوں  کے ساتھ  ایک دوستانہ میچ بھی کھیلا۔

تیکا کےرضاکاروں نے اسلام آبادکے سرکاری اسپتال پاکستانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کےشعبہ اطفال کا بھی دورہ کیا ، اور  وہاں زیر علاج 250 بچوں میں تحائف  تقسیم کیے۔تیکا کے وفد نےاسپتال کے دورے کے بعد کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور ترک طلبا کے اعزاز میں کشمیر سے متعلق کانفرنس میں حصہ لیا۔ اس کانفرنس میں جہاں غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں ،   اساتذہ   اور کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طلباء نے  شرکت کی ، وہیں کشمیر کے ماضی ، حال اور موجودہ مسائل  اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں