وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

استنبول میں  مِلجمَ  پروجیکٹ کے چوتھے شپ TCG Kınalıada کی  اسٹیل کٹنگ تقریب   جس میں صدر رجب طیب ایردوان  نے شرکت   کے بعد  وزیر قومی دفاع نے   TCG Kınalıada کا جائزہ لیا

1278763
وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کی پاک بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار  پاک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ہے۔

 

استنبول میں  مِلجمَ  پروجیکٹ کے چوتھے شپ TCG Kınalıada کی  اسٹیل کٹنگ تقریب   جس میں صدر رجب طیب ایردوان  نے شرکت   کے بعد  وزیر قومی دفاع نے   TCG Kınalıada کا جائزہ لیا۔

 

وزیر قومی دفاع کے ہمراہ  چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار گیولر   اور بحریہ کے سربراہ    ایڈمرل عدنان اوزبال    نے جہاز کے بارے میں بریفنگ حاصل کی اور بعدازاں پاک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل عباسی  کو شرفِ ملاقات بخشا ۔

 

TCG Kınalıada  میں  ہونے والی ملاقات میں  دونوں ممالک کے مابین علاقائی امور کے ساتھ ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں