یہودی بستیوں کا الحاق اسرائیل سے کرنے کا وعدہ ،ترکی کی شدید مذمت

چاوش اولو نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس قسم کے اوچھےانتخابی ہتھکنڈوںاور اشتعال انگیز پیغامات صیہونی ریاست کو نسل پرستی کی جانب لے جا رہے ہیں مگرترکی فلسطینیوں کے حقوق اور جائز مفادات کا تحفظ کرتا رہے گا

1267115
یہودی بستیوں کا الحاق اسرائیل سے کرنے کا  وعدہ ،ترکی کی شدید مذمت

وزیرخارجہ  مولود چاوش اولو نے  مقبوضہ علاقوں  میں  قائم  غیر قانونی یہودی بستیوں  کا الحاق   کرنےکی دھمکی دینے پر اسرائیل کی شدید مذمت کی ہے۔

 چاوش اولو نے   ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ   انتخابات سے قبل  اس قسم کے اوچھے  ہتھکنڈوں  اور جارحانہ پیغامات صیہونی ریاست کو نسل پرستی کی جانب لے جا رہے ہیں لیکن   فلسطینی  بردار عوام  مطمئن رہیں  حکومت ترکی  ان کے حقوق اور جائز   مفادات کا تحفظ کرتی رہے گی ۔

 یاد رہے کہ   اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو نے  کہا تھا کہ اگر وہ 17 ستمبر کے انتخابات جیت گئے تو دریائے اردن کے مغربی کنارے اور وادی اردن    کا الحاق اسرائیل کے ساتھ کر  دیا جائے گا۔

  مقبوضہ علاقوں  میں   اس وقت غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعداد  250 کے قریب ہے  جن میں 4 لاکھ یہودی آباد ہیں۔

 



متعللقہ خبریں