بروقت اور فوری انصاف معاشرتی کامیابی، امن اور بھائی چارے کا قوی ترین ضامن ہے: ایردوان

ایک ایسے وقت میں کہ جب ترکی 2023 کے اہداف اور 2053 اور 2071 کے ویژن  کی تیاریاں کر رہا ہے ملت کے باہمی اتحاد و بقا کے نصب العین کے ساتھ ہماری خود مختار اور آزاد عدلیہ کا کام نہایت اہمیت کا حامل ہے: ایردوان

1261758
بروقت اور فوری انصاف معاشرتی کامیابی، امن اور بھائی چارے کا قوی ترین ضامن ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے نئے عدلیہ  سال کےآغاز کی وساطت سے عدل و انصاف کی بالادستی کے لئے ملک کے ہر گوشے میں نہایت خوش اسلوبی سے فرائض کی ادائیگی مصروف عدالتی عملے کے لئے نئے سال میں کامیابیوں کی تمنّا کا اظہار کیا ہے۔

نئے عدلیہ سال کے موقع پر جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب ترکی 2023 کے اہداف اور 2053 اور 2071 کے ویژن  کی تیاریاں کر رہا ہے حکومت اپنے تمام اداروں کے ساتھ،  شہریوں کی خوشحالی، سکون اور تحفظ کے زیر مقصد جمہوری معیاروں کو بلند کرنے، انسانی حقوق  اور آزادیوں میں توسیع لانے اور بر وقت اور فوری انصافی کی فراہمی کے لئے، کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس مرحلے میں  ملت کے باہمی اتحاد و بقا کے نصب العین کے ساتھ ہماری خود مختار اور آزاد عدلیہ کا کام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ بروقت اور فوری انصاف معاشرتی کامیابی، امن اور بھائی چارے کا قوی ترین ضامن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئینی حکومت  اور خودمختار اور غیر جانبدار  عدلیہ کے دوام کی سب سے کلیدی  ذمہ داری عدالتی اداروں اور اس کے اہلکاروں پر فائض ہوتی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ نئے عدلیہ سال کے موقع پر میں ملک بھر میں فرائض کی ادائیگی میں مصروف عدلیہ کے تمام عملے کے لئے  کامیابیوں کا متمنی ہوں۔ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے افراد کے لئے حق تعالی سے رحمت و مغفرت  کا متمنی ہوں اور فرائض کی ادائیگی میں مصروف تمام عدالتی عملے کو سلام پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں