ترکیہ نے ایران میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کا افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی حکام بشمول ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان محفوظ اور صحت مند ہیں، اور ہم برادر ایرانی عوام کو جلد صحت یاب ہونے کی اپنی خواہشات کا اظہار کرتےہے
ترکیہ نے ایران میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کا افسوس اور دکھ کے ساتھ پیش رفت کا قریبی جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی حکام بشمول ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان محفوظ اور صحت مند ہیں، اور ہم برادر ایرانی عوام کو جلد صحت یاب ہونے کی اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ ریسکیو سرگرمیوں میں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رئیسی جس ہیلی کاپٹر پر تھے دوپہر کے وقت اس کی ہارڈ لینڈنگ ہوئی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، جن کے زندہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: ایردوان۔لازارینی ملاقات
صدر رجب طیب ایردوان کی 'انروا' کے ہائی کمشنر فلپ لازارینی کے ساتھ ملاقات