ماہ اگست ترک تاریخ میں فتوحات کا مہینہ رہا ہے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے امت مسلم کو عیدِ قربان کی دلی مبارکباد پیش کی ہے

1251086
ماہ اگست ترک تاریخ میں فتوحات کا مہینہ رہا ہے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے ترک تاریخ میں 'ماہ اگست' کو فتوحات کا مہینہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم انشاءاللہ اپنی تاریخی فتوحات کی زنجیر کو آگے بڑھائیں گے۔"

صدرِ ترکی نے عیدالضحیٰ کی مناسبت سے  ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اُمتِ مسلم  کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام  میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر زور دیا، فتح ملازگیرت، معرکہ مرجی دابق اور تیس اگست  یوم ِ ظفر و قبرص پُر امن کاروائی کی یاد دہانی کراتے  ہوئے بتایا کہ "ماہ اگست کو ترک تاریخ میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے ، یہ مہینہ ترکوں کی فتوحات کا دورانیہ ہے۔ "

ترکی سے ملحقہ شامی سرحدوں پر دہشت گرد راہداری کے قیام کی کوشش پر پہلی ضرب فرات ڈھال آپریشن کو بھی یکم اگست  کے روز شروع کیے جانے کا اشارہ دینے والے جناب ایردوان  کا کہنا تھا کہ اس ماہِ اگست میں بھی ہم انشاءاللہ ان فتوحات میں مزید ایک کا اضافہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترکی کے سفر کو دہشت گرد حملوں سے لیکر اقتصادی پھندوں  تک کے مختلف حربوں کے ذریعے  روکنے  کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو حزیمت سے دوچار کرنے کا عمل  آئندہ بھی جار ی  رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں