ترکی، رواں سال کے پہلے نصف میں غیر ملکیوں نے 20 ہزار مکانات خریدے

مذکورہ دورانیہ میں 8 ہزار 903 مکانات کے ساتھ استنبول سرِ فہرست رہا

1240884
ترکی، رواں سال کے پہلے نصف میں غیر ملکیوں نے 20 ہزار مکانات خریدے

سال 2019 کے پہلے نصف میں غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت 20 ہزار کے قریب  پہنچ گئی ہے، جو کہ  ترکی کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔

گزشتہ برس کے جنوری تا جون کے دورانیہ میں  غیر ملکیوں نے 11 ہزار 816 مکانات خریدے تھے تو رواں سال یہ تعداد 68٫9 فیصد کے اضافے کے ساتھ 19 ہزار 952 تک رہی ہے۔ ماہِ جون میں یہ اضافہ 30٫5 فیصد تک رہا ہے۔

مذکورہ دورانیہ میں 8 ہزار 903 مکانات کے ساتھ استنبول سرِ فہرست رہا ہے تو انطالیہ 4 ہزار 93 اور دارالحکومت انقرہ ایک ہزار 111 کی تعداد کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

غیر ملکیوں میں عراقی شہری اول نمبر پر رہے ہیں جنہوں نے ترکی میں سال کے پہلے چھ ماہ میں 3 ہزار 337 مکانات خریدے ہیں۔

ان کے بعدایرانی، روسی ، سعودی اور افغانی شہریوں کا نمبر آتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں