نائیجیریا میں مزید 4 ترک شہریوں کو اغوا کر لیا گیا

نائیجیریا کے مغربی صوبے الورین  میں جمعہ کی رات 4 ترک شہریوں کو اغوا کر لیا گیا

1239435
نائیجیریا میں مزید 4 ترک شہریوں کو اغوا کر لیا گیا

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا میں مزید 4 ترک شہریوں کو نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کر لیا گیا ہے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی سے موصول معلومات کے مطابق نائیجیریا کے مغربی صوبے الورین  میں جمعہ کی رات 4 ترک شہریوں کو اغوا کر لیا گیا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ ترک شہریوں کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا ہے اور مغوی افراد کی رہائی کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی نائیجیریا کے کھلے سمندر میں مسلح افراد نے 18 ترک شہریوں پر مشتمل ایک بحری جہاز پر حملہ کر کے 10 ترکوں کو اغوا کر لیا تھا۔

حالیہ واقعے کے بعد ملک میں اغوا کئے جانے والے ترکوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں