یومِ جمہوریت و قومی یک جہتی پر ترک رہنماوں کے پیغامات

اس موقع پر  ترکی کے نائب صدر فواد اکتائے  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ اس رات  اللہ تعالی  کی رحمت اور اور عوام  کی حمایت اور پشت پناہی  کے نتیجے میں  حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

1235840
یومِ جمہوریت و قومی یک جہتی پر  ترک رہنماوں کے پیغامات
fuat oktay.jpg

آج ترکی میں  دہشتگرد تنظیم فیتوکا حکومت کا تختہ الٹنے  کی ناکام کوشش کیے ہوئے  تین سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔

اس موقع پر  ترکی کے نائب صدر فواد اکتائے  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام 15 جولائی  کی  رات سے متعلق تیار  کردہ  ویڈیوکو جاری کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ اس رات  اللہ تعالی  کی رحمت اور اور عوام  کی حمایت اور پشت پناہی  کے نتیجے میں  حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ۔ ترک عوام نے اس رات ایک ایسی داستان  اپنے  خون سے تحریر کی ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ہمیں ترک عوام کی ان قربانیوں پر بہت فخر ہے ۔

وزارت خارجہ کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ میں 15 جولائی یوم جمہوریت  و  قومی یکجہتی کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہم وطنوں کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں اوراپنے  غازیوں کے شکر گزار ہیں   جنہوں نے    حکامت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔  

وزیر داخلہ سلیمان  سوئیلو  نے  اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک عوام  نے 15 جولائی کی رات ایک ایسی داستان تحریر کی ہے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔اس داستان کو تحریر کرنے سے یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ آئندہ کبھی بھی حکومت  کا تختہ  الٹنے  کیکرتا تھا کوئی کوشش نہیں کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں