ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی ترکی کو فراہمی کا کام جاری ہے: ایردوان

اس وقت سسٹم کو روانہ کرنے  کا کام جاری ہے،  سسٹم کو لوڈ کیا جا رہا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1232153
ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی ترکی کو فراہمی کا کام جاری ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ روس سے خریدے گئے ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی ترکی کو فراہمی کا کام جاری ہے۔

صدرایردوان نے بوسنیا ہرزیگوینیا  روانگی سے قبل اتاترک ائیر پورٹ  پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔

اس سوال کے جواب میں کہ ایس۔400 کب ترکی پہنچے گا؟ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " اس وقت سسٹم کو روانہ کرنے  کا کام جاری ہے،  سسٹم کو لوڈ کیا جا رہا ہے ۔ ہماری روسیوں کے ساتھ طے شدہ تاریخیں موجود ہیں ۔ یہاں پر بھی سسٹم کی تنصیب کے پلان  اورتنصیب کی جگہ کے معاملات کو وزارت دفاع اور  جنرل اسٹاف  دیکھ رہے ہیں۔  ہماری دعا ہے کہ یہ سسٹم ہمارے ملک اور پوری دنیا کے لئے امن و خیریت کا وسیلہ بنے۔



متعللقہ خبریں