استنبول کے نئے بلدیہ میئر اکرم امام اولو

انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق اکرم امام اولو   کو 4 ملین 7 لاکھ 41 ہزار 868 ووٹ پڑے

1223930
استنبول کے نئے بلدیہ میئر اکرم امام اولو

دوبارہ منعقد  ہونے والے بلدیہ استنبول کے انتخابات  میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق  ریپبلیکن پیپلز پارٹی اور اچھی پارٹی  کے مشترکہ امیدوار اکرم امام اولو  نے کامیابی حاصل کر لی  ہے۔

ہائی الیکشن کمیشن    کے حکم پر ازسر نو منتخب ہونے والے استنبول بلدیہ عظمی کے انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق اکرم امام اولو   کو 4 ملین 7 لاکھ 41 ہزار 868 جبکہ  اقتدار کی آک پارٹی  کے امیدوار بن علی یلدرم   کو 3 ملین 9 لاکھ 35 ہزار 453 ووٹ پائے۔

انتخابات  میں 10 ملین5 لاکھ 70 ہزار 534  رائے دہندگان میں سے 8 ملین 9 لاکھ 25 ہزار 63 افراد نے پولنگ میں حصہ لیا۔   پڑنے والے ووٹوں میں سے  ایک لاکھ 78 ہزار 599 ووٹ  ناقابل ِ قرار پائے۔

نتائج کے مطابق اتحادِ ملت  کے امیدوار اکرم امام اولو   کے ووٹوں کی شرح 54٫21 فیصد جبکہ اتحادِ جمہور کے امیدوار بن علی یلدرم  کے ووٹوں کی شرح 44٫99 فیصد  ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعادت پارٹی کے امیدوار نجدت گیوک چنار   کو  47 ہزار 8 لاکھ 29 ہزار   اور وطن پارٹی کے امیدوار مصطفی الیکر کو 14 ہزار 545 ووٹ پڑے ۔

 



متعللقہ خبریں