پاکستان اور ملائیشیا ترکی کےلیے کلیدی ممالک کا درجہ رکھتے ہیں:چاوش اولو

سعودی شہر جدہ میں منعقدہ     پاک-ترک-ملایا  وزرائے خارجہ کے  سہ رکنی اجلاس کے دوران چاوش اولو   نے کہا ہے کہ  ملائیشیا اور پاکستان  ترکی کےلیے کلیدی   شراکت دار ممالک کا درجہ رکھتے ہیں

1211150
پاکستان اور ملائیشیا ترکی کےلیے کلیدی ممالک کا درجہ رکھتے ہیں:چاوش اولو

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو   نے کہا ہے کہ  ملائیشیا اور پاکستان  ترکی کےلیے کلیدی   شراکت دار ممالک کا درجہ رکھتے ہیں۔

 چاوش اولو   نے یہ بات سعودی شہر جدہ میں منعقدہ     پاک-ترک-ملایا  وزرائے خارجہ کے  سہ رکنی اجلاس کے دوران کہی ۔

 اجلاس میں  پاکستانی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی ،ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور ملایا وزیر خارجہ  داتو سیف الدین  عبداللہ    نے شرکت کی ۔

 بعد ازاں وزیر خارجہ چاوش اولو نے ٹویٹر پر  اجلاس سے متعلق کیا کہ ملائیشیا اور پاکستان   ترکی کےلیے کلیدی   شراکت دار ممالک ہیں  اور ہماری خواہش ہے کہ   عالم  اسلام    کی بڑی جہوری ریاستوں  اور اقتصادی قوتوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا جائے  اور مشترکہ  صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔

بعد ازاں،  ترک وزیر خارجہ  اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ایک بار پھر ملاقات کےلیے یکجا ہوئے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں