یہ معاملہ طے پا چکا ہے، قدم پیچھے ہٹانے کی بات موضوع بحث نہیں ہو سکتی: ایردوان

روس سے ایس۔400 دفاعی سسٹم کی خرید کے معاملے میں ترکی کا قدم پیچھے ہٹانا موضوع بحث نہیں ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1203795
یہ معاملہ طے پا چکا ہے، قدم پیچھے ہٹانے کی بات موضوع بحث نہیں ہو سکتی: ایردوان
erdogan, gencler1.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ روس سے ایس۔400 دفاعی سسٹم کی خرید کے معاملے میں ترکی کا قدم پیچھے ہٹانا موضوع بحث نہیں ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول دولما باہچے پیلس میں نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ایس۔400 سے متعلق موضوع پر بات چیت کو ہم نے مکمل کر دیا ہے یعنی یہ معاملہ طے پا چکا ہے اور اب اس  بارے میں قدم پیچھے ہٹانے کی بات موضوع بحث نہیں ہو سکتی۔  سمجھوتے کے مطابق ماہِ جولائی سے ہمیں ایس۔400 کی فراہمی  کا آغاز ہو جائے گا۔ اس فراہمی کی تاریخ آگے پیچھے ہو سکتی ہے۔ ایس۔400 کے بعد ایس۔500 کی بات شروع ہو جائے گی ۔یہ  ایس۔500 اور ایس۔400 روس اور ترکی کی سسٹم مشترکہ پیداوار  ہو گا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ امریکہ کا، ایس۔400 دفاعی سسٹم کےایف۔35 طیاروں سے ہم آہنگ نہ ہونے کا، دعوی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔ ہم نے اس کی تکنیکی تحقیق کی ہے ایسا نہیں ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکہ میں موجود ترکی کے ایف۔35 جنگی طیاروں کو بھی جلد ہی ترکی کے حوالے کر دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں