ترکی اور امریکہ کے مستقبل سے میں پُر امید ہوں، ترجمانِ صدر

ابراہیم قالن نے امریکی شہر  واشنگٹن میں ترکی۔ امریکہ بزنس کونسل  اور امریکی۔ ترک کونسل کے زیرِ اہتمام 37 ویں مشترکہ سالانہ کانفرس میں شرکت کی

1184074
ترکی اور امریکہ  کے مستقبل سے میں پُر امید ہوں، ترجمانِ صدر

صدارتی ترجمان   ابراہیم قالن نے  متحدہ امریکہ کے بیانات کہ ترکی پر پابندیاں عائد کی جائینگی  کے الٹے پاؤں واپس مڑنے   کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "میں نہیں سمجھتا کہ یہ ترکی کو کھونے  کا خطرہ اپنے سر لے سکتا ہے۔ "

ابراہیم قالن نے امریکی شہر  واشنگٹن میں ترکی۔ امریکہ بزنس کونسل  اور امریکی۔ ترک کونسل کے زیرِ اہتمام 37 ویں مشترکہ سالانہ کانفرس میں شرکت کی۔

یہاں پر ایک خصوصی انٹرویو میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا جائزہ پیش  کرنے والے  قالن کا کہنا  تھا کہ اس معاملے کے مستقبل کے لیے پُر امید ہونا لازمی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ "امریکہ کی جانب سے ترکی کے معاملے میں پابندیوں کی زبان  کا استعمال  ایک ذی فہم بات نہیں۔ ہماری  امریکہ کے ساتھ متعدد  شعبہ جات میں  شراکت داری موجود ہے۔ اگر پابندیوں اور دھمکیوں کی باتیں کرتے رہیں گے تو پھر شراکت داری  کے مقاصد تک کیسے پہنچیں گے۔ "

ترکی ۔امریکہ تعلقات  میں اہم ترین مسائل  میں سے ایک امریکہ  کی شام میں  دہشت گرد تنظیم PKK/وائے پی جی سے تعاون ہونے کا ذکر کرتے ہوئے قالن نے بتایا کہ ترکی  اپنے محل و قوع میں PKK کے خلاف بڑا مضبوط  ہے ، اور اس تنظیم کو علاقے میں فراہم کردہ کوئی بھی تعاون  ہمارے دشمن سے تعاون کا مفہوم رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا  کہ 15 جولائی 2016 کی  بغاوت کرنے والی دہشت گرد تنظیم فیتو  اب  ترکی۔ امریکہ تعلقات میں زہر گھولنے کے درپے ہے۔

 



متعللقہ خبریں