ترکی کی مسلح افواج کا فضائی آپریشن، PKK کے اہداف تباہ

ترکی کی مسلح افواج نے عراق کے شمالی حصے میں فضائی آپریشن کر کے PKK کے زیر استعمال ٹھکانوں کو تباہ کر دیا

1184473
ترکی کی مسلح افواج کا فضائی آپریشن، PKK کے اہداف تباہ

ترکی کی مسلح افواج اندرون اور بیرون ملک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشنوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس دائرہ کار میں  عراق کے شمالی حصے میں فضائی آپریشن کر کے PKK کے زیر استعمال ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق  عراق کے شمالی علاقے متینہ میں فضائی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کےمسلح ٹھکانوں، پناہ گاہوں  اور ایمونیشن ڈپووں کو ہدف بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں