شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر کی اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی سے ملاقات

نائب وزیرِ اعظم قدرت ازیر سائے  نے قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نکوس آناستاسیادس اور لیوٹ کی ملاقات کے بعد قبرصی یونانی انتظامیہ کے پریس میں شائع خبروں پر اپنے جائزے پیش کیے

1179116
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر کی اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی سے ملاقات

شمالی  قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آکنجی  نے اقوام متحدہ  کی سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش  کی جانب سے مسئلہ قبرص کے حل کے لیے متعین کردہ عبوری نمائندہ  خصوصی  جین ہول لیوٹ سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

دوسری جانب شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نائب وزیرِ اعظم قدرت ازیر سائے  نے قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نکوس آناستاسیادس اور لیوٹ کی ملاقات کے بعد قبرصی یونانی انتظامیہ کے پریس میں شائع خبروں پر اپنے جائزے پیش کیے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بیان میں ازیر سائے کا کہنا ہے کہ قبرصی یونانی لیڈر کے مذاکرات کی میز پر حال ہی میں لائے جانے   کا ذکر کیے جانے والے خیالات نے "سیاسی مساوات کو کھٹائی میں ڈالا ہے اور یہ گھسےپِٹے ہیں۔ "

خیال رہے کہ قبرصی یونانی پریس نے  دعوی کیا تھا کہ اناستاسی یادس  کی جانب سے مذکورہ ملاقات میں پیش کردہ نظریات  میں سے ایک "مسئلہ قبرص کے حل کے بعد باری باری قبرصی یونانی  وزیر اعظم اور صدر جبکہ قبرصی ترک نائب صدر  پر مبنی  ایک پارلیمانی نظام" کے قیام  پر مبنی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں