انتخابات میں کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوان کو تہنیتی ٹیلی فون

بعض ممالک کے صدور نے ٹیلی فون کر کے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد دی

1174545
انتخابات میں کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوان کو تہنیتی ٹیلی فون

بعض ممالک کے صدور نے ٹیلی فون کر کے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کو انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔

صدارتی دفتر سے موصول معلومات کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف، فلسطین کے صدر محمود عباس، سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ، بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ میلوراد دودیک اور ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی کے سربراہ باقر عزت بیگووچ، البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما اور  گنی کے صدر الفا کونڈے نے صدر رجب طیب ایردوان کو ٹیلی فون کر کے انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔

علاوہ ازیں نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہچے لی اور سابقہ وزرائے اعظم میں سے مسعود یلماز اور تانسو چلر نے بھی صدر ایردوان کو تہنیتی ٹیلی فون کئے۔



متعللقہ خبریں