ترکی: صدر ایردوان نے استنبول میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں 31 مارچ کے مقامی انتخابات کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کیا

1174003
ترکی: صدر ایردوان نے استنبول میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں 31 مارچ کے مقامی انتخابات کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے اُسکودار کسک لی   ریذیڈینس سے مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ پر صفوت چیبی مڈل اسکول  پہنچے۔

اسکول کے داخلی دروازے پر استنبول کے گورنر علی یرلی کھایا، استنبول میٹروپولیٹن بلدیہ کے مئیر میولود اوئیسال ، اسکودار بلدیہ کے مئیر حلمی ترکمین، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول ضلعی چئیر مین  شین اوجاق اور دیگر متعلقہ افراد نے  صدر ایردوان کا استقبال کیا۔

انہیں  دیکھ کر اسکول کا باغیچہ شہریوں سے بھر گیا اور انہوں نے صدر کے لئے محبت اور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے  ووٹ ڈالا اور بعد ازاں ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے لئے جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ انتخابات کے کچھ حصے کو وہ استنبول سے فالو کریں گے اور اس کے بعد انقرہ چلے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں