آیا صوفیا در اصل ایک مسجد ہے، صدر ایردوان

آیا صوفیا نے عجائب گھر کی حیثیت کچھ مدت قبل حاصل کی تھی۔  ہمیں اس کی اصلی ماہیت کو واضح کرنا ہوگا، یہ مقام دراصل ایک مسجد ہے۔"

1173511
آیا صوفیا در اصل ایک مسجد ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ آیا صوفیا در اصل ایک مسجد ہے ، اس کی حیثیت کی بحالی کے لیے قانونی کاروائی کی جائیگی۔

صدر ِ ترکی نے کل ٹی آرٹی کی براہِ راست نشریات میں آیا صوفیا کو دوبارہ مسجد کی حیثیت دینے ، بلا اجرت  اس کی زیارت ، قانونی  ترامیم ، معماری  امور اور عبادت کے لیے کھولے جانے کے موضوع پر تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

آیا صوفیا کے در اصل ایک مسجد ہونے اور اولین طور پر اس حیثیت کی دوبارہ بحالی  کی ضرورت پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ اس مقصد کے تحت قانونی کاروائی اور بعض مقامات کی معماری  کے بعد اس مقام کو بلا اجرت کے زائرین  کے لیے کھول دیا جائیگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسے عبادت کے لیے کھولے جانے کی منصوبہ  بندی ان امور کی تکمیل کے بعد ہو گی۔

صدر ایردوان نے  کہا کہ "ہمیں اولین طور پر کیا آیا صوفیا میوزیم ہے یا پھر مسجد؟   اس سوال کا  جواب دینا ہو گا۔ آیا صوفیا نے عجائب گھر کی حیثیت کچھ مدت قبل حاصل کی تھی۔  ہمیں اس کی اصلی ماہیت کو واضح کرنا ہوگا، یہ مقام دراصل ایک مسجد ہے۔"

 



متعللقہ خبریں