ترک قومی اسمبلی کی نیو زی لینڈ میں دہشت گردی پر مشترکہ مذمت

دینِاسلام اور مسلمانوں  کے خلاف حملوں کا موجب بننے والے اس زہر گھولنے والے ماحول اور بعض مغربی حکومت کی  ناقابل ِ قبول بے

1164686
ترک قومی اسمبلی کی نیو زی لینڈ میں دہشت گردی پر مشترکہ مذمت

ترک گرینڈ اسمبلی میں گروپ موجود ہونےو الی 5 سیاسی جماعتوں نے نیو زی لینڈ میں ہونے والے دہشت گرد حملے  کی ایک مشترکہ اعلامیہ کے ساتھ مذمت کی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ " یہ مذموم حملہ چند سٹھیائے ہوئے انسانوں کی ذاتی کاروائی ہونے سے ہٹ کر ہر گزرتے دن بڑھنے والے اسلامو فوبیا اور غیر ملکیوں سے نفرت آمیز رویے کی اساس  نسل پرستی کا نتیجہ ہے۔ "

 اسپیکر مصطفیٰ شن توپ کی اپیل پر جاری کردہ اس اعلامیہ میں  اس حملے کے اسلام مخالف  دشمنی کی سطح کا اندازہ کرنے کے اعتبار سے حیاتی ہونے  کی توضیح کرتے ہوئے عالمی برادری کے اس معاملے  کو سنجیدہ  لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مغربی   انتظامیہ اور میڈیا سے اپیل کرنے والے اس اعلامیہ میں اسلام مخالف جذبات اور کاروائیوں  سے مخلصانہ طریقے سے دور رہنے کی ضرورت پر  زور دیا گیا ہے۔

ترک اسمبلی  کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ " دینِاسلام اور مسلمانوں  کے خلاف حملوں کا موجب بننے والے اس زہر گھولنے والے ماحول اور بعض مغربی حکومت کی  ناقابل ِ قبول بے حسی کے خاتمے کے بغیر ان دہشت گرد انہ کاروائیوں کا سد باب نہیں ہو گا۔  ہم سب کو دہشت گردی  پر بھر پور طریقے سے لعنت و ملامت  بھیجنی ہو گی"۔



متعللقہ خبریں