یورپی پارلیمنٹ کے اسکینڈل فیصلے پر ترکی کا پہلا رد عمل

یہ غیر معتبر  فیصلہ  یورپی پارلیمنٹ  کے اب انتہائی دائیں بازو کے نظریات  کے زیر ِ تسلط آنے کا کھلم کھلا اعلان  کرتا ہے

1162945
یورپی پارلیمنٹ کے اسکینڈل فیصلے پر ترکی کا پہلا رد عمل

یورپی پارلیمنٹ کے اسکینڈل فیصلے پر ترکی کا پہلا رد عمل

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک  نے ترکی کے ساتھ سلسلہ رکنیت مذاکرات کو التوا میں ڈالنے  پر مبنی  رپورٹ  کی یورپی پارلیمان  میں منظوری پر کڑی نکتہ چینی کی  ہے۔

ترجمان نے کہا کہ"یورپی پارلیمنٹ  نے ترکی کے ساتھ سلسلہ مذاکرات کو التوا میں ڈالے جانے کی سفارش کرنے والی ترکی رپورٹ   کو قبول  کر لیا ہے۔ یہ ہمارے نزدیک بے قدر و قیمت،  بے اعتماد  اور  بے وقعت ایک فیصلہ ہے۔"

جناب چیلک نے سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ  کےذریعے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "یہ غیر معتبر  فیصلہ  یورپی پارلیمنٹ  کے اب انتہائی دائیں بازو کے نظریات  کے زیر ِ تسلط آنے کا کھلم کھلا اعلان  کرتا ہے۔ یورپی پارلیمان جمہوری پیش رفت  پر  اور اس عمل کی حمایت کے حامل فیصلوں  سے کوسوں دور جا چکی ہے، یہ انتہائی دائیں بازور کے نظریات  کے حامل دریچے  سےکرہ ارض کی جانب دیکھ رہی ہے۔ "

 انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ ترکی رپورٹ کو تیار کرنے والی شخصیت (کیتحی پیری) ڈیموکریسی سے  ہٹ کر  دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے  والو ں سے قربت رکھتی ہے،  اپنے ہالوں میں دہشت گرد تنظیم PKK کی نمائشوں کو لگانے والی یورپی پارلیمنٹ  کس منہ سے ہماری جمہوریت کو محکوم بنانے کے درپے ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں