ترکی اور امریکہ کے درمیان وقت کا فرق ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا

امریکہ میں 10مارچ بروز اتوار گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کیا جائے گا  جس کے نتیجے میں ترکی اور امریکہ کے درمیان وقت کا فرق ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا

1160310
ترکی اور امریکہ کے درمیان وقت کا فرق ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا

امریکہ میں 10مارچ بروز اتوار گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کیا جائے گا  جس کے نتیجے میں ترکی اور امریکہ کے درمیان وقت کا فرق ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔

امریکہ بھر میں  کل گھڑیوں کو  مقامی وقت کے مطابق رات  2 بجے ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا اور اس طرح ملک کے مشرقی حصے  میں واقع ریاستوں واشنگٹن، نیو یارک، نیو جرسی ، بوسٹن، فلاڈلفیا، میامی اور اٹلانٹا اور ترکی کے درمیان وقت کا فرق 8 گھنٹوں سے کم ہو کر 7 گھنٹے ہو جائے گا۔

ملک کے مرکزی شہروں  یعنی شکاگو، سان انتونیو، ڈلاس، نیو اورلیانس، میفیس، کنساس سٹی اور منیاپولیس اور  ترکی کے درمیان وقت کا فرق 9 گھنٹے سے کم ہو کر 8 گھنٹے رہ جائے گا۔

پوٹھوہاری علاقوں میں ترکی کے ساتھ وقت کا فرق 10 سے کم ہو کر 9 گھنٹے، پیسیفک حصے  کا فرق 11 سے کم ہو کر 10 گھنٹے ، الاسکا  کے ساتھ زمانی فرق 12 گھنٹوں سے کم ہو کر 11 گھنٹے اور ہوائی کے ساتھ ترکی کا زمانی فرق 14 سے کم ہو کر 13 گھنٹے ہو جائے گا۔

یہ فرق امریکہ میں موسم گرما کے اوقات کار  کے خاتمے یعنی 3 نومبر 2019 تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں