ہمارے دشمن ہمیں زیر نہیں کر سکتے، صدر ایردوان

ترکی کو  بلند زرمبادلہ کے نرخ  اور سود کے ذریعے مشکلات سے دوچار کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہم نے اچھا سبق سکھایا ہے

1143879
ہمارے دشمن ہمیں زیر نہیں کر سکتے، صدر ایردوان

صدررجب طیب ایردوان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ  ظلم و ستم کے خلاف خاموش تماشائی نہ بننے والے ترکی کو دہشتگردی کے ذریعے زیر  کرنے کی کوشش میں ہونے والوں کو ہم نے  اچھا سبق سکھایا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

ترکی نے کاستامونو میں عوام سے خطاب میں انسدادِ دہشتگردی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا حالیہ چند برسوں میں دہشت گرد تنظیموں پی  کے کے، فیتو  اور داعش کے خلاف ہم نے وسیع پیمانے کی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 17 سالہ دور اقتدار میں ہم نے ہمیشہ اسی چیز کی جدوجہد کی ہے۔  ہمارے دشمن نے ہمیں ہمیشہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن ہم نے پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ ہوتے ہوئے ان کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ترکی کو  بلند زرمبادلہ کے نرخ  اور سود کے ذریعے مشکلات سے دوچار کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہم نے اچھا سبق سکھایا ہے۔

 شعبہ اقتصادیات میں تدابیر اٹھانے کے عمل کو جاری رکھنے کی توضیح  کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ ترکی پر کھیلے جانے والے کھیل پہلے کی طرح آج بھی جاری ہے کیونکہ وہی ترک ہے دشمن وہی دشمن ہے۔

صدی ترکی نے مزید کہا کہ ہم ان کی چالوں کو بگاڑ تے ہوئے ترکی کو مزید درخشاں مستقبل کی جانب آگے لے جائیں گے۔  وہ لوگ ہم سے دشمنی مول لے رہے ہیں کیونکہ ہم دنیا میں کسی مقام پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔ ہماری اقتصادی عدم ثبوت ہیں۔ ملک عوام اسی طرح ترقی کی جانب گامزن رہیں گے



متعللقہ خبریں