ایس۔ 400 کا معاملہ امریکہ کے لیے ایک سیاسی حیثیت رکھتا ہے، توفیکچی

پینل میں ترکی اور امریکہ  کے تعلقات میں تناؤ کا موجب بننے والے معاملات بھی شامل تھے

1141377
ایس۔ 400 کا معاملہ امریکہ کے لیے ایک سیاسی حیثیت رکھتا ہے، توفیکچی

دفاعی صنعت کے وائس چیئرمین جمال سامی توفیکچی  نے روس سے خریدے جانے والے ایس۔400 میزائل ڈھال نظام   کے باعث متحدہ امریکہ  کے ساتھ درپیش  کشیدگی کے حوالے سے  اپنے جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ، ایس ۔400 کے معاملے کو سیاسی اسباب  کی بنا پر مذاکرات کی میز  پر پیش  کر رہی ہے۔

ترکی اور امریکہ کے مابین سٹریٹیجک شراکت داری اور دفاعی معاملات  پر واشنگٹن  کے سیاست، اقتصادیات اور سماجی تحقیقات کی انجمن  کے پینل میں  بحث ہوئی۔ جس میں دفاعی صنعت کے وائس چیئرمین جمال سامی توفیکچی   اور ترک و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

پینل میں ترکی اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی کا موجب بننے والے معاملات پیش پیش رہے۔

توفیکچی نے اس دوران  بتایا کہ ایس۔400 کی روس سے خرید کے حوالے سے امریکہ کے خدشات بے معنی ہیں۔ ترکی اس نظام کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈھالتے ہوئے استعمال کرے گا۔

سیٹا کے ڈائریکٹر مراد یشیل تاش نے  بھی اس موقع پربتایا کہ  ایس۔ 400   میرائل کا معاملہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اکثر و بیشتر ایجنڈے میں آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ خطے کے ممالک کے میزائل کی پہنچ  ترکی پر  بھی مبنی ہونے  کی وجہ سے ترکی  اپنی قومی سلامتی  کے لیے روس سے میزائل نظام لینے پر مجبور ہوا ہے۔

امریکی کانگرس،  ترکی   کو ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی تیاری کے منصوبے سے علیحدہ کرنے کی دھمکی  کے ذریعے  ایس۔400 کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے درپے ہے۔



متعللقہ خبریں