ترکی: نائب صدر فواد اوکتائے وینزویلا کے دورے پر

صدر مادورو کی تقریب حلف برداری کے وسیلے سے ہمیں ترکی اور وینزویلا کے باہمی تعلقات پر نظر ثانی کا موقع ملے گا: نائب صدر فواد اوکتائے

1122749
ترکی: نائب صدر فواد اوکتائے وینزویلا کے دورے پر

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے، صدر نکولس مادورو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے  وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس  کے دورے پر ہیں۔

سائمن بولیور ائیر پورٹ پہنچنے پر وینزویلا کے وزیر خارجہ 'جارج آریازا 'اور وزیر منصوبہ بندی' ریکارڈو میننڈز' نے ان کا استقبال کیا۔

ائیر پورٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت میں نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ صدر مادورو کی تقریب حلف برداری کے وسیلے سے ہمیں ترکی اور وینزویلا کے باہمی تعلقات پر نظر ثانی کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دور میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  میں بڑے پیمانے پر پیش رفت ہوئی ہے جس پر ہمیں نہایت مسرت ہے۔

اوکتائے نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کے حالیہ دورہ وینزویلا کے دوران ہونے والے بین الوفود مذاکرات، دونوں ممالک کے، باہمی تعلقات میں بڑے پیمانے پر  پیش رفت کا سبب بنے ہیں۔ ہمارے اس دورے کا مقصد بھی انہی کاروائیوں پر نظر ثانی کرنا اور صدر مادورو کی تقریب حلف برداری میں صدر رجب طیب ایردوان کی نمائندگی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری عمل کے ساتھ صدر مادورو کا دوبارہ صدر منتخب ہونا وینزویلا اور اس کے عوام  کے لئے اچھے دنوں کا پیام بر  ہے اور اس موقع پر میں ویزویلا کے عوام کو صدر رجب طیب ایردوان کا سلام پیش کرتا ہوں۔

اس دوران نائب صدر اوکتائے نے اپنے قیام کے ہوٹل میں بولیویا کے صدر' جوان ایوو مورالس آئیما' کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

مذاکرات میں اوکتائے نے کہا کہ ترکی کے بولیویا میں اپنا سفارت خانہ کھولنے سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں بہت پیش رفت ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں سال 2019 کے پہلے نصف میں بولیویا کے بھی ترکی میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے موضوع پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

ایک طویل عرصے سے زیر غور ترکی۔بولیویا اقتصادی  کمیشن اجلاس کے جلد از جلد انعقاد کے موضوع پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا اور دفاعی صنعت سمیت متعدد سیکٹروں میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔

مذاکرات میں صدر مورالس نے فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدو جہد میں ترکی کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں