ترکی اور پاکستان کے درمیان شعبہ صحت میں 'ٹاسک فورس' کا قیام

ہیلتھ ٹورزم، سٹی ہاسپٹلز ، ادویات و طبی آلات کی پیدا وار کے معاملے میں باہمی تعاون کے  مواقع اور ٹیکنالوجی کے لین دین پر غور

1119525
ترکی اور پاکستان کے درمیان شعبہ صحت میں 'ٹاسک فورس' کا قیام

وزیر اعظم عمران خان  نے اعلان کیا ہے  کہ پاکستان اور تر کی کے  مابین شعبہ صحت میں  ایک "ٹاسک فورس " کا قیام عمل میں آئے گا۔

مہمان وزیر اعظم عمران خان نے انقرہ می ترک وزیر صحت فخرالدین کوجا اور وزارت ِ صحت کے حکام کو شرفِ ملاقات بخشا۔

اس ملاقات میں جناب عمران  خان  اور وزیر کوجا نے، ہیلتھ ٹورزم، سٹی ہاسپٹلز ، ادویات و طبی آلات کی پیدا وار کے معاملے میں باہمی تعاون کے  مواقع اور ٹیکنالوجی کے لین دین جیسے معاملات  زیر غور آئے۔

وزیر اعظم پاکستان  کا کہنا ہے کہ ترکی میں عمل درآمد کردہ شعبہ صحت میں روٹیشن  ماڈل، سرکاری ۔ نجی شعبے  کے مابین تعاون کے ذریعے تعمیر کیے جانے والے اسپتالوں، ادویات و  جراحی آلات  کے شعبوں میں سرمایہ کاری  جیسے  معاملات میں دونوں  ملکوں کے حکام  کو باہمی تعاون  کے ماحول میں  امور سر انجام  کا موقع  فراہم کرنے کے زیرِ مقصد ایک ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

ترک وزیر ِ صحت فخرالدین کوجا نے بھی اس موقع پر شعبہ صحت میں روٹیشن پروگرام کی وساطت سے تمام  تر شہریوں کو حفظان صحت کی سہولتوں سے اسفتادہ کرنے کا  موقع فراہم کرنے  کی جانب اشارہ دیتے  ہوئے  کہا کہ  اس شعبے میں عوام  میں تسلی بخش  خدمات ہونے کا تاثر 74 فیصد تک بڑھ گیا ہے جو کہ سرکاری خدمات میں  طمانیت کی سب سے بلند شرح ہے۔

مذاکرات کے اختتام پر وزیر کوجا نے پاکستان  کی جانب سے دہشت گرد تنظیم فیتو کے  پاکستان میں  سرگرم اسکولوں کو  ترکی معارف فاؤنڈیشن سے  منسلک کیے جانے کے فیصلے  پر ترکی کی خوشنودی اور  اطمینان کا اظہار کرتے  ان خدمات   پر عمران خان کا دلی شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں